امارات بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں رجسٹریشن کا آغاز

IQNA

امارات بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں رجسٹریشن کا آغاز

7:36 - October 15, 2025
خبر کا کوڈ: 3519320
ایکنا: امارات کے ادارۂ کل امور اسلامی، اوقاف و زکات نے اعلان کیا ہے کہ دوسرے بین الاقوامی قرآن مقابلہ "جائزۂ امارات" کے لیے رجسٹریشن کا آغاز ہو چکا ہے۔

ایکنا نیوز- الخلیج کے حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ ان مقابلوں میں رجسٹریشن کی آخری تاریخ 31 اکتوبر 2025 (مطابق 9 آبان 1404) مقرر کی گئی ہے۔ درخواست دہندگان کو رجسٹریشن کے لیے درج ذیل دستاویزات جمع کرانا ہوں گی:

پاسپورٹ کی نقل،

رجسٹریشن فارم جس پر متعارف کرانے والے ادارے کی مہر ہو،

ایک عدد پاسپورٹ سائز تصویر۔

ادارۂ اوقاف و زکات کے مطابق، مقابلے کے ابتدائی مرحلے کا آغاز 3 نومبر 2025 (12 آبان) سے ہوگا، جو 21 نومبر (30 آبان) تک جاری رہے گا۔ جبکہ فائنل مرحلہ 20 سے 30 جنوری 2026 (30 دی تا 10 بہمن) کے دوران منعقد کیا جائے گا۔

ان مقابلوں میں شرکت کے لیے شرائط درج ذیل ہیں:

امیدوار پورے قرآن کے حافظ ہوں۔

تجوید اور قراءت میں مہارت رکھتے ہوں۔

خوبصورت آواز کے حامل ہوں۔

ان کی عمر 35 سال سے زیادہ نہ ہو۔

مزید یہ کہ امیدواروں کی نامزدگی ان کے ملک میں موجود سرکاری و معتبر اداروں کے ذریعے ہونی چاہیے؛ انفرادی یا ذاتی درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔

شرکت کے خواہش مند افراد ان بین الاقوامی مقابلوں کے پہلے تین فاتحین میں سے ہونے چاہئیں جو گزشتہ تین برسوں میں اور "جائزۂ امارات" کی دوسری قسط سے قبل منعقد ہو چکے ہوں۔

تمام شرکاء کو تحریری اور زبانی امتحانات سے گزرنا ہوگا جو بین الاقوامی ججوں کی کمیٹی کے زیرِ نگرانی ہوں گے۔ اس کے علاوہ، ان پر لازم ہوگا کہ وہ تمام مراحل میں نظم و ضبط اور اخلاقی ضوابط کی مکمل پابندی کریں۔/

 

4310483

نظرات بینندگان
captcha