
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے العالم نیوز نیٹ ورک کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے میں اسرائیلی طیاروں نے بنی سھیلا اور خان یونس میں واقع اسلامی تحریک حماس کی بٹالین کو نشانہ بنایا ہے ۔
حماس سے وابستہ نیوز اینجسی کی اطلاع کے مطابق ان حملوں میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔ اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ یہ حملہ غزہ سے فائر ہونے والے میزائلوں کے جواب میں کیا گیا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ اسرائیل نے اس قبل غزہ پر ایک بڑا حملہ کرنے کی خبر دی ہے اسی کے ساتھ ساتھ فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں فوجی کاروائیوں کو بھی تیز کر دیا ہے۔
1360684