ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ "aufaitmaroc"کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ اسلامی تعاون تنظیم سے وابستہ اور بین الاقوامی اقتصادی سرمایہ کاری تنظیم کے رکن اسلامی اقتصادی ترقیاتی مرکز کی چھٹی نشست اسلامی ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی روابط کو بہتر بننانے کی غرض سے منعقد کی جارہی ہے.
واضح رہے کہ یہ نشست مراکش کے وزیر صنعت و تجارت کے زیر نگرانی سال ۲۰۱۵ کے دوران عالمی منڈی میں اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے تجارتی حجم کو ۲۰% تک بڑھانے اور تنظیم کی گزشتہ دس سالہ کارگردگی کا جائزہ لینے کے لیے منعقد کی جائے گی ۔
1368769