ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے براثا نیوز ایجنسی کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ نجف کے خطیب جمعہ حجت الاسلام و المسلمین "صدر الدین قبانچی" نے خیال ظاہر کیا : انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں کی رپورٹیں اس بات کی حکایت کر رہی ہیں کہ دہشت گردوں کی وجہ سے اب تک صوبہ "الانبار" کے تقریبا ۲لاکھ ۵۰ ہزار افراد بے گھر ہوچکے ہیں جو کہ ایک بہت بڑا انسانی المیہ ہے ۔
انہوں نے الانبار کے لوگوں کی مشکل کو تمام عراقیوں کی مشکل قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس جنگ زدہ صوبے کے عوام کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں ۔
1372218