ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) کے شعبہ یورپ کی رپورٹ کے مطابق یہ تقریب آج مقامی وقت کے مطابق دن ۳:۳۰ پر اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزیشن کے سربراہ "ابرہیمی ترکمان" اور امام خمینی (رہ) کی بیٹی "زہرا مصطفوی" کی موجودگی میں حسینیہ الزہرا(ع) میں منعقد کی گئی ہے ۔
اس تقریب کے دوران ایرانی پارلیمنٹ میں خواتین کی قائمہ کمیٹی کی سربراہ "فاطمہ رہبری" اور ثقافتی امور کی قائمہ کمیٹی کی سربراہ "لالہ افتخاری" اور دیگر ممتاز شخصیات سمیت روس سے کورس میں شرکت کے لیے آنے والی ۱۹ روسی خواتین نے شرکت کی ہے ۔
اس تقریب کے ضمن میں کتاب "روح اللہ کی طرز زندگی" اور کتاب "ہرن کے ساتھ" کے انگلش ترجموں کی رونمائی بھی کی گئی ہے ۔
1382239