ایکنا نیوز ایجنسی-اطلاع رساں ادارے "icnaconvention" کے مطابق قرآنی مقابلے مختلف کیٹگری میں منعقد ہوں گے۔سورہ نباء تا سورہ ناس،۸ سے ۱۰ سال تک ،سورہ ملک تا مرسلات ۱۱ سے ۱۳ سال اور سورہ مجادلہ تا تحریم ۱۴ سے ۱۶ سال کے نو جوانوں کے لیے مخصوص ہوں گے۔
یہ قرآنی مقابلے شمالی امریکہ میں انتالیسویں اسلامی اجتماع کے موقع پر منعقد ہوں گے۔اسلامی اجتماع "اسلام،ایمان،تسلیم اور خدمت " کے عنوان سے منعقد ہوگا۔میری لینڈ صوبے میں اس اجتماع کا مقصد اسلام، اتحاداوراسلام کے بارے میں غلط تصورات کا مٹانا ہے۔ اس مقابلے میں امریکہ بھر سے دانشور شرکت کریں گے۔خدا پر ایمان،زندگی میں ایمان کے اثرات،خدا کے سامنے تسلیم ہونا اور معاشرے میں خدمت انجام دینے کے حوالے سے مختلف دانشور اظھار خیال کریں گے۔