ایکنا نیوز- شعبہ مرکزی ایشیاء- آرمینیا کے فوٹو گرافر اور جرنلسٹ «سونا آدامیان» نے ایرانی کلچرل سینٹر اور یورپیین عوامی الائنس کو بطور مشترک تجویز پیش کی کہ ایک ایرانی فیملی کی زندگی اور نماز و دعا پر مبنی مسلمان کی زندگی کو تصویری نمائش میں اجاگر کیا جائے ۔ اس تجویز کو دونوں اداروں نے مشترکہ طور پر قبول کیا اور اسی بنیاد پر تصویری نمائش «میراانتخاب،آپ کااحترام » منعقد کی گئی
اس نمائش کی افتتاحی تقریب میں آرمینیا میں ایران کے سفیر بھی شریک تھے ۔آرمینیا کے عوام کی طرف سے اس نمائش کو خوب پذیرائی ملی ہے۔ نمائش میں «سونا آدامیان» کی اٹھائیس خوبصورت تصاویر ڈسپلے کی گئی تھی جنمیں ایرانی فیملی اور مسلمانوں کی عبادت کی تصویر کشی کی گئی تھی
اس تصویری نمائش میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کلچرل ایمبیسیڈر مجید مشکی نے نمائش کو سراہتے ہوئے کہا : خوبصورت انتخاب،بہترین فن کاری اور ایک سوشل موضوع کا درست انتخاب اس نمائش کی خصوصیات میں سے ہیں جس سے دونوں ممالک کے ثقافتی تعلقات میں اضافہ ہوگا۔
افتتاحی تقریب ستائیس جون کو مسجد کبود میں منعقد ہوئی تھی اور یہ نمائش ۴ جولائی تک جاری رہے گی۔