روس کے شھرماسکو میں قرآنی مقابلوں کا پہلا مرحلہ

IQNA

روس کے شھرماسکو میں قرآنی مقابلوں کا پہلا مرحلہ

13:57 - July 09, 2014
خبر کا کوڈ: 1427883
بین الاقوامی گروپ: ابتدائی مرحلے میں حفظ و قرآت کے مقابلے ماسکو کی مقامی مسجد «پوکلونایا هیل» میں اختتام پذیر ہوگئے ہیں ۔

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Islam.ru»، کے مطابق «خیمه رمضان» مہم کے تحت منعقد ہونے والا مقابلہ قرآن ماسکو کی مقامی مسجد «پوکلونایا هیل» میں اختتام کو پہنچا۔ ان مقابلوں میں روس بھر سے قاریوں اور حافظوں نے شرکت کیں۔
ججز میں ادارہ اسلامی امور کے سربراہ  «اسلام داکشین»، اور روس میں حفظ قرآن مرکز کے سربراہ «ابراهیم صابرف» کے علاوہ مصر سے اعزازی مہمان «شیخ علی»  شامل تھے

حفظ و قرآت کے ان مقابلوں میں داغستان،چچنیا اور ماسکو کے نمائندے پوزیشن لینے میں کامیاب ہوگئے ہیں جو آئندہ ہونے والے بین الاقومی مقابلوں میں شرکت کے لیے منتخب قرارپا چکے ہیں

قابل ذکر ہے خیمہ رمضان قرآنی مقابلہ ہر سال منعقد کیاجاتاہے اور اس مہم کے دوران قرآنی مقابلوں کے علاوہ رسم افطاری ، رمضان کے آداب پروگرام،طلباء میں مختلف اسلامی مقابلے اور فوڈ فیسٹیول وغیرہ کا انتظام بھی کیا جاتا ہے۔

1427211

نظرات بینندگان
captcha