بوکوحرام بھی ISISکے نقش قدم پر چل پڑی

IQNA

بوکوحرام بھی ISISکے نقش قدم پر چل پڑی

20:03 - July 23, 2014
خبر کا کوڈ: 1432789
بین الاقوامی گروپ:عراق اور شام میں سرگرم جنگجوتنظیم ISISکی طرح بوکو حرام نامی تنظیم نے بھی نائیجریا میں پہلی بار ایک شہر پر قبضہ کر لیا ہے

ایکنا نیوز-ڈیلی پاکستان-ابوجا (ویب ڈیسک) عراق اور شام میں سرگرم جنگجوتنظیم ISISکی طرح بوکو حرام نامی تنظیم نے بھی نائیجریا میں پہلی بار ایک شہر پر قبضہ کر لیا ہے۔ اس سے پہلے بوکوحرام چھاپہ مار کارروائیاں کرتی تھی۔
نائیجرین حکام کے مطابق جنگجو گروپ نے شمالی مشرقی نائیجریا کے اہم شہر ’دمباﺅ‘ پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور بھرپورلڑائی کے بعد شہر میں تعینات سرکاری اہلکار علاقے سے فرار ہو گئے۔ لڑائی میں 40 سے زائد افراد مارے جانے کی اطلاعات بھی ملی ہیں تاہم آزاد ذرائع سے ہلاکتوں کی تصدیق نہیں ہوسکی۔
یادرہے کہ ISISنے عراق میں موصل اور تکریت سمیت کئی اہم شہروں جبکہ شام کے 30فیصدعلاقوں پر قبضہ کررکھاہے۔

125841

نظرات بینندگان
captcha