فن لینڈ اسلامی علوم کے ماہر: سوشل میڈیا ؛ فلسطین کے خلاف میڈیا جنگ کی ناکامی کا سبب / اسرائیلی اشیاء کی بایکاٹ

IQNA

فن لینڈ اسلامی علوم کے ماہر: سوشل میڈیا ؛ فلسطین کے خلاف میڈیا جنگ کی ناکامی کا سبب / اسرائیلی اشیاء کی بایکاٹ

15:12 - August 05, 2014
خبر کا کوڈ: 1436288
بین الاقوامی گروپ: فلسطین کا مسئلہ عدالت اور نا انصافی ، آزادی اور غلامی اور انسانیت اور سنگ دلی میں فرق اور پہچان کی علامت ہے اور ان امور میں تمیز کرنے والے فلسطین کے حوالے سے لاتعلق نہیں رہ سکتا
ایکنا نیوز-  فن لینڈ میں اسلامی علوم کے استاد حجت‌الاسلام عباس بهمن‌پورنے ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا کہ ان دنوں فلسطین بد ترین مظالم کا سامنا کرنے پر مجبور ہے اور ان مظالم پر اعتراض باضمیر افراد کی علامت ہے

دنیا بھر میں عوامی غم و غصہ
انہوں نے مزید کہا : مظاہرے اور احتجاج  سیاسی افکار اور ان مظالم پر اعتراض کو ظاہر کرتا ہے اور صھیونی مظالم کی وجہ سے لوگوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے

سوشل میڈیا کا عوامی شعور اجاگر کرنے میں کردار

حجت‌الاسلام بهمن‌پور نے عالمی سطح پر اعتراضات کے حوالے سے کہا کہ صھیونی مظالم کو اجاگر کرنے اور فلسطین کے حوالے سے میڈیا سازشوں کو ناکام بنانے میں سوشل میڈیا کا کردار اہم رہا ہے اور اس کی وجہ سے لوگ صھیونی پروپگینڈوں پر یقین نہیں کر رہا ۔

فلسطین ایک بڑی جیل
اسلامیات کے ماہر استاد کا کہنا ہے کہ صھیونی حکومت کی کوشش ہے کہ فلسطین کو ایک بڑی جیل میں تبدیل کردیاجائے  لیکن فلسطینی عوام اپنے حقوق کا دفاع کرتے رہیں گے۔

  هلسینکی اسلامی مرکز کے امام جماعت نے مزید کہا کہ فلسطین کا مسئلہ صرف عرب اور میڈل ایسٹ تک محدود نہیں اور ایک ملک میں باقاعدہ طور پر نسل کشی ہو رہی ہے

انٹرنیشنل میڈیا کی خاموشی
یونیورسٹی کے استاد کا کہنا ہے : اگرچہ میڈیا کی کثرت کی وجہ سے اب خبروں کو چھپانا ممکن نہیں لیکن اب بھی ایک خاص انداز میں معنی دار انداز میں خاص خبروں کو بیان کرنا مغربی میڈیا کی سازش ہے اور دوسری طرف عالمی برادری اور اقوام متحدہ بھی اپنی خاموشی سے ثابت کررہا کہ ان کے عدل وانصاف پر اعتبار نہیں کیا جاسکتا

اسرائیلی اشیاء کی بائکاٹ

حجت‌الاسلام بهمن‌پور نے کہا کہ اسرائیلی مصنوعات کی بائکاٹ مقابلے کا ایک اہم راستہ ہے اور دنیا بھر کے مسلمان اس اقدام سے صھیونی حکومت کو کمزور کر سکتے ہیں ۔

1435947

 

نظرات بینندگان
captcha