ایکنا نیوز- رہبر انقلاب اسلامی کی مراجع تقلید، صوبوں میں ولی فقیہ کے نمائندوں اور حوزہائے علمیہ کے اساتذہ اور اعلی سرکاری اور مذہبی شخصیات کی طرف سے عیادت کا سلسلہ جاری ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق تھران کے ایک اسپتال میں رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے داخلے کے چوتھے دن آیات عظام، نوری ہمدانی اور علوی گرگانی نے رہبر انقلاب اسلامی کی عیادت کی اور آپ کی مکمل صحت و سلامتی کے لئے دعا کی۔ اسی طرح آیت اللہ وحید خراسانی کے نمائندے اور آیت اللہ راستی کاشانی اور کئی صوبوں میں نمائندہ ولی فقیہ اور حوزہائے علمیہ کے اساتذہ ،آستانہ عبدالعظیم کے نمائندوں اور دیگر اہم شخصیات نے رہبر انقلاب اسلامی کی عیادت کی اور آپ کی صحت و سلامتی کے لیے نیک خواہشات کا اظھار کیا۔