ایکنا نیوز- «ABC» نیوز ایجنسی- کوئینز لینڈ میں لوگان مسجد کے رہنما علی کبری کا کہنا ہے : آج مسلمانوں کے خلاف اعلامیے اور پوسٹرز تقسیم کیے جارہے ہیں لیکن کل اسکے اثرات تعصب اور مسلمانوں پر تشدد کی شکل میں سامنے آئیں گے
انہوں نے کہا : ہم سب مسلمان فیملیز اور بچے اس حوالے سے پریشان ہیں
علی کبری نے اسلام مخالف پوسٹرز کے تقسیم پر تشویش کا اظھار کرتے ہوئے کہا : اسلام مخالف پوسٹروں پر لکھا گیا ہے کہ آسٹریلیا میں پیدا ہونے والے دہشت گرد آسٹریلین نہیں بلکہ مسلمان ہیں
اسلام مخالف پوسٹرز کے علاوہ ، کعبے کی تصویر کو سور کی تصویر کے ساتھ لگانا اور مسجدوں میں سور کے گوشت پھینکنا معمول بن رہا ہے
آسٹریلیامیں سیکورٹی ایجنسیز کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف مہم چلانے کے اعلان کے بعد اسلام مخالف اقدامات میں میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے اور آسٹریلیا میں اسلام مخالف شدت پسند گروپوں کی سرگرمیاں بھی بڑھتی جارہی ہیں
آسٹریلیا میں مسلمان دو سو سال سے آباد ہے اور بیس ملین کی آبادی اسلام عیسائی مذہب کے بعد دوسرا بڑا مذہب
شما ر ہوتا ہے۔