انڈونیشیاء میں قرآنی مقابلوں کا اختتام / اصفہانی حافظ کی دوسری پوزیشن

IQNA

انڈونیشیاء میں قرآنی مقابلوں کا اختتام / اصفہانی حافظ کی دوسری پوزیشن

11:19 - September 29, 2014
خبر کا کوڈ: 1455209
بین الاقوامی گروپ:قرآن مجید کے حفظ مقابلوں کی اختتامی تقریب گذشتہ رات کو منعقد ہوئی

ایکنا نیوز – انڈونیشیاء میں منعقدہ بین الاقوامی حفظ مقابلوں کی اختتامی تقریب ستائیس ستمبر کی رات کو منعقد کی گئی۔
ان تین روزہ مقابلوں میں اصفہان کے حافظ مصطفی اصفہانی تیسری پوزیشن لینے میں کامیاب ہوئے
ایکنا کی رپورٹ کے مطابق قرآت کے مقابلوں میں ایران کے مھدی ساعد پوزیشن نہ لے سکا۔
سولہ  سالہ نوجوان حافظ مصطفی اصفهانیان، دو سال آٹھ مہینے کی کوشش کے بعد قرآن مجید کو مکمل حفظ کرنے میں کامیاب ہوا ہے
نوجوان حافظ گذشتہ سالوں میں تیونس بین الاقوامی مقابلوں میں تین بار تیسری پوزیشن ، اور ایران میں طلباء مقابلوں میں دو بار پہلی پوزیشن اور کئی دیگر اعزازات اب تک اپنے نام کرچکے ہیں۔
انڈونیشیاء کے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں چالیس ممالک کے ۸۳ حافظ شریک تھے اور ان میں ایران کے دو نمائندے، ایک حفظ اور ایک قرآت کے مقابلوں میں شریک تھے
مقابلوں کی  ججز کمیٹی میں  ملایشیاء سے گیارہ جبکہ سعودی عرب ، برونائی، قطر، مصر اور اردن سے ججز شامل تھے۔

1454911

ٹیگس: قرآن ، حفظ ، قرآت
نظرات بینندگان
captcha