سیدحسن نصر‌الله کو قتل کرنے کے منصوبے پر عمل نہ ہوسکا

IQNA

سیدحسن نصر‌الله کو قتل کرنے کے منصوبے پر عمل نہ ہوسکا

12:32 - November 15, 2014
خبر کا کوڈ: 1473288
بین الاقوامی گروپ: ایک اعلی یورپی سیکورٹی عہدہ دار کے مطابق صھیونی حکومت حزب اللہ لیڈر کو یوم عاشور پر مارنا چاہتی تھی

ایکنا نیوز- العالم نیوز چینل کے مطابق فلسطین میں یورپی سفارت خانے کے ایک عہدہ دار نے ہالینڈ کے اخبار
«دی ٹیلگراف» سے گفتگو میں کہا : منصوبے کے مطابق یوم عاشور پر ڈرون طیارے سے سید حسن نصراللہ کو میزائیل سے ہٹ کرنے کا پروگرام بنایا گیا تھا لیکن حزب اللہ کی اس میدان میں جدید ٹیکنالوجی،سخت حفاظتی انتظامات اور بعض دیگر لاجسٹک مشکلات کی وجہ سے منصوبے پر عمل ممکن نہ ہو سکا
اس یورپی سیکورٹی عہدہ دار کے مطابق اس حملے کے بعد یہ تاثر پھیلانا تھا کہ بم دھماکہ ہوا ہے یا خودکش حملہ کیا گیا ہے۔ لیکن روس کی جانب سے حزب اللہ کو فراہم کردہ ٹیکنالوجی کی وجہ سے ایسا ممکن ہوسکا اور منصوبہ ناکام ہوا۔
«ال بی سی» چینل نے مذکورہ اخبار کے حوالے سے ایک پروگرام میں اس منصوبے کی تائید اور تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ کے خصوصی کمانڈوز کے سروں پر مخصوص ہیلمیٹ ہوتا ہے جو جبل الشیخ پر نصب ریڈار سسٹم سے منسلک ہے اور ڈرون آنے کی خبر فوری طور پر مل جاتی ہے۔ اور اسی وجہ سے اس پروگرام پر عمل نہ ہوسکا۔

1473115

ٹیگس: حسن ، نصراللہ ، عاشور ، قتل
نظرات بینندگان
captcha