اسلامی تعاون تنظيم كا ميانمار میں تشدد روكنے كا مطالبہ

IQNA

اسلامی تعاون تنظيم كا ميانمار میں تشدد روكنے كا مطالبہ

23:15 - July 08, 2012
خبر کا کوڈ: 2363721
بين الاقوامی گروپ : اسلامی تعاون تنظيم كے سيكرٹری جنرل اكمل الدين احسان اوغلو نے ميانمار كی ديموكریٹك نيشنل پاپوليشن كی چئيرمين آنگ سان سوچی سے مطالبہ كيا ہے كہ ملك میں مسلمان اقليتوں كے خلاف تشدد كو روكنے میں كردار ادا كرے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی(ايكنا) نے فرانس كی سركاری نيوز ايجنسی (afp) كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اسلامی تعاون تنظيم كے سيكرٹری جنرل نے نوبل انعام يافتہ آنگ سوچی كو ايك خط لكھا ہے جس میں ان سے مطالبہ كيا ہے كہ ميانمار كے صوبے آراكان میں مسلمان اقلتيوں كے خلاف تشدد كو ختم كيا جائے ۔
احسان اوغلو نے سوچی سے مطالبہ كيا ہے ان واقعات كی تفتيش كی جائے اور اس صوبے میں امداد لے جانے كی اجازت دی جائے ۔
ياد رہے كہ ميانمار میں تشدد ايك بودا عورت كے قتل اور مسلمانوں كی بس پر حملے سے شروع ہوا ہے ابھی تك جاری ہے بودائی مسلمانوں كے علاقوں پر حملہ كر كے ان كے گھروں كو آگ لگاتے ہیں اور ان كا قتل عام كرتے ہیں ۔
1046723
نظرات بینندگان
captcha