لندن كی بلدیہ نے مغربی يورپ كی سب سے بڑی مسجد كی تعمير كی درخواست كو رد كرديا

IQNA

لندن كی بلدیہ نے مغربی يورپ كی سب سے بڑی مسجد كی تعمير كی درخواست كو رد كرديا

23:43 - December 07, 2012
خبر کا کوڈ: 2459418
بين الاقوامی گروپ : لندن كی بلدیہ نے " تبليغ اسلامی " نامی گروپ كی جانب سے مغربی يورپ كی سب سے بڑی مسجد كی تعمير كے لیے دی گئی درخواست كو رد كرديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبرر ساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ايجنسی «7sur7»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ہندوستان پر برطانوی قبضے كے دوران معرض وجود میں آنے والے جماعت اسلامی نامی گروپ نے لندن میں واقع اولمپك پارك كے قريب ۹ ہزار افراد كی گنجائش پر مشتمل مغربی يورپ كی سب سے بڑی مسجد كی تعمير كے لیے درخواست دی تھی جس كو لندن كی بلدیہ نے رد كرديا ہے ۔
بلدیہ كی طرف سے جاری ہونے والے بيان میں كہا گيا : اس منصوبے كا دقت سے جائزہ ليا گيا ہے اور اس درخواست كو رد كرنے كی وجہ اس مسجد كی مساحت كا شہر كے تاريخی خدوخال پر اثر انداز ہونا ہے ۔
1149112
نظرات بینندگان
captcha