چين ؛ اويغوری زبان میں قرآن كريم كے نئے ترجمہ كی اشاعت

IQNA

چين ؛ اويغوری زبان میں قرآن كريم كے نئے ترجمہ كی اشاعت

0:52 - January 18, 2013
خبر کا کوڈ: 2481851
بين الاقوامی گروپ:چين كی اسلامی ايسوسی ايشن كی مسلسل پانچ سالہ كوششوں سے قران مجيد كا اويغوری زبان میں ترجمہ شائع كيا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی(ايكنا)نے اطلاع رساں ويب سائٹ peopledaily كےحوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا كہ مسلمانوں كی آسمانی كتاب كا چين كی اويغوری زبان میں ترجمے كا منصوبہ مكمل اور حتمی شكل میں شائع كر ديا گيا ۔
چين كی اسلامی ايسوسی ايشن نے ملك كے شمالی صوبے زينجيانگ كے مسلمانوں كی مدد سے قرآنی علوم سے آشنائی ، ترجمے او تصحيح میں مہارت ركھنے والوں پر مشتمل ايك گروپ تشكيل ديا جس نے مسلمانوں كی مقدس كتاب قرآن كريم كا اويغوری زبان میں شاندار طريقہ سے ترجمہ مكمل كيا ہے ۔
قرآن مجيد كے اويغوری زبان میں ترجمے كا یہ منصوبہ مارچ۲۰۰۸ میں شروع كيا گياجس كا ہدف اويغوری مسلمانوں كے لیے دينی منابع تك رسائی كو آسان بنانا تھا ۔
چين میں اب تك مختلف زبانوں من جملہ ؛ چينی زبان ، اويغوی زبان ، قرقيزی زبان اور قزاقی زبان پر مشتمل متعدد قرآنی ترجموں كو شائع كيا گيا ہے ۔
1172442




نظرات بینندگان
captcha