ایکنا نیوز- آستانہ مقدس حسینی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق حرم مطهر امام حسین(ع) میں منعقدہ قرآنی پروگرام میں عراق اور دیگر ممالک کے نامور قرآء شریک تھے
آستانہ مقدس حسینی کے مرکز دارلقرآن کے سربراہ عمار الخزاعی نے اس پروگرام کے حوالے سے کہا : قرآنی محفل میں عراق کے بین الاقوامی قاری «حسنین الحلو» اور «حاج أسامه الکربلائی کے علاوہ بیرونی ممالک سے بھی قاریوں نے حصہ لیا
انہوں نے پروگرام کے مقصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مزارات مقدسہ سے قرآنی ثقافت اور تعلیمات کو عام کرنا اور لوگوں کو قرآن مجید کی جانب مائل کرانا ہدف تھا
نویں بین الاقوامی فیسٹیول بعنوان «ربیع الرسالة»(بهار شهادت) کا اہتمام میلاد النبی اور ولادت امام صادق(ع) کی مناسبت سے حرم مطہر امام حسین(ع) میں کیا گیا تھا جسمیں بین الاقوامی سطح کے دانشوروں،طلباء اور علماء کے علاوہ دیگر اہم مذہبی شخصیات شریک تھیں۔