مغربی عوام روحانی ضرورت اور حقیقی سکون کے لیے اسلام کی طرف مائل ہورہے ہیں اور مغرب اسی سے خوف زدہ ہے۔ علامہ ہاشم موسوی

IQNA

مغربی عوام روحانی ضرورت اور حقیقی سکون کے لیے اسلام کی طرف مائل ہورہے ہیں اور مغرب اسی سے خوف زدہ ہے۔ علامہ ہاشم موسوی

7:50 - January 26, 2015
خبر کا کوڈ: 2764418
بین الاقوامی گروپ : مغربی عوام کو اسلام سے دور رکھنے کے لیے توہین آمیز خاکوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے

ایکنا نیوز- حجت الاسلام ہاشم موسوی کوئٹہ میں امام جمہ ہے اور مجلس وحدت مسلمین  کے  اہم لیڈروں میں شمار ہوتا ہے ۔
شارلی ابدو میگزین میں حالیہ توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے حوالے سے ایکنا نیوز نے آپ سے ایک انٹرویو لیا ہے جسکا خلاصہ  قارئین کی خدمت میں پیش کیا جاتا ہے۔
ایکنا نیوز- شارلی ہیبدو میں دوبارہ توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے حوالے سے آپ اس اقدام کے پیچھے کیا مقاصد کار فرما سمجھتے ہیں ؟
ہاشم موسوی: میرے خیال میں اسکی وجہ یہ ہے کہ مغربی عوام اپنی حکومتوں کی ناپاک سیاست، کوکھلی ثقافت اور تمدن سے تنگ آچکے ہیں وہ حقیقی سکون اور معنوی ضرورتوں کے لیے قرآن اور اسلام کی طرف مایل ہورہے ہیں اور اس کے نتیجے میں اسلام تیزی سے یورپ اور امریکہ وغیرہ میں پھیل رہا ہے۔ مغربی حکومتیں اس چیز سے سخت خوفزدہ ہیں اور اسلام کے پھیلاو روکنے کے لیے وہ مختلف سازشوں کا سہارا لے رہی ہیں اور حالیہ شارلی ابدو کا واقعہ اور ناپاک جسارت اسی سلسلے کی کڑی ہے۔
ایکنا: ان اقدامات اور سازشوں سے کیا وہ اسلام کو عالمگیر ہونے سے روک سکیں گے؟
ہاشم موسوی: ممکن ہے اس طرح کی سازشوں سے وہ کچھ عرصے کے لیے فضاء کو آلودہ کرے مگر یقین سے کہتا ہوں کہ دیر پا نہیں ہوگا اور جیسا کہ ناین الیون کے بعد بھی ہم نے دیکھا کہ اسلام مزید تیزی سے پھلینے لگا اب لوگ باشعور ہوچکے ہیں اور جدید زرایع ابلاغ کی وجہ سے وہ حقایق کو جان لیں گے اور مزید تیزی سے اسلام کی حقیقت کی تلاش میں نکلیں گے۔
ایکنا : امت مسلمہ کی زمہ داری کیا ہے ان حالات میں کیسے ان سازشوں کو روکا جائے؟
ہاشم موسوی: رہبر انقلاب آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے تازہ پیغام میں جو انہوں نے مغربی طالب علموں اور جوانوں کے نام دیا ہے اس میں بہت کچھ موجود ہیں ۔ اسلام اور قرآن کے طرف بازگشت اور اسلام کو اسکے اصل سرچشموں سے شناخت کرنا اور اسلام خالص کو امریکن اسلام اور داعش کے اسلام سے جدا کرنا ہماری ذمہ داری بنتی ہے ۔ میڈیا اور بالخصوص سوشل میڈیا کی وجہ سے ہم  انگریزی اور فرنچ لینگویج میں آسانی سے اسلام کے درست پیغام کو پہنچا سکتے ہیں جیسا کہ ایکنا نیوز یہ خدمت انجام دے رہی ہے ۔ سیرت اہل بیت اور مظلومیت سیدالشہداء ہمارے بڑے ہتھیار ہیں اس سے بہت بڑے پیمانے پر کام کرسکتے ہیں ۔
اسکے علاوہ موجودہ حالات میں اتحاد اور وحدت کی اشد ضرورت ہے دشمن مختلف حیلوں سے امت میں اختلاف ڈالنے کی سازشوں میں مصروف ہے ۔ ہوشیاری اور بیداری سے انکا راستہ روکنے کی ضرورت ہے۔

ایکنا :اسلامو فوبیا اور تکفیری سازش میں کوئی ربط ہے آپکے خیال میں ؟
ہاشم موسوی:  امام خمینی کے بقول اسلام ناب اور امریکن اسلام میں فرق ہے آج امریکن اسلام کا دوسرا رخ یہی داعش کا اسلام ہے یہ ایک سکے کے دو رخ ہیں صرف اسلام محمدی کو قرآن اور سیرت سے شناخت کرنے اور اسی پر عمل سے ہم ان سازشوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں ۔ اسمیں شک نہیں کہ داعش اور توہین آمیز خاکوں کے پیچھے ایک ہی ہاتھ اور مقصد کار فرما ہے۔

نظرات بینندگان
captcha