عشرہ فجرانقلاب ؛رہبر انقلاب کی مرقد امام خمینی (رح) اور گلزار شہداء پر حاضری

IQNA

عشرہ فجرانقلاب ؛رہبر انقلاب کی مرقد امام خمینی (رح) اور گلزار شہداء پر حاضری

9:12 - January 29, 2015
خبر کا کوڈ: 2777815
بین الاقوامی گروپ: بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کی ایران آمد کے تاریخ ساز دن کی مناسبت سے قائد انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے بدھ کی صبح امام خمینی (رح) کے مرقد پرحاضری دی۔

ایکنا نیوز- رہبر ویب سایٹ کے مطابق یکم فروری بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی وطن واپسی اور گیارہ فروری اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کی مناسبت سے قائد انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے گذشتہ روز امام خمینی (رح) کے مرقد پرحاضری دی اور فاتحہ پڑھی۔ قائد انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای شہید آیت اللہ بہشتی اور دیگر شہدا ئے انقلاب کی قبور پر بھی حاضر ہوئے - بعدا ازاں آپ نے بہشت زہرا جاکر شہداء کی قبروں پر حاضری دی اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی-

2772404

نظرات بینندگان
captcha