ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «nsowo»،کے مطابق اتحاد امت کے لیے مشترکہ طور پر ایک ہی وقت میں آذان دینے اور نماز جماعت ادا کرنے پر اتفاق کیا گیا
اختلاف کے خاتمے کے لیے اس اقدام کو حکومت کی مکمل حمایت حاصل ہے اور مساجد کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ ایک وقت میں آذان دیں
مذہبی امور کے ایک اعلی عہدہ دار نور اسلام شاه کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ اتحاد کو مضبوط کیا جائے اور یہ کام ممکن ہے
امام جماعت حسینیه اهل البیت(ع) شیخ عباس نے اس حوالے سے کہا: «یہ ایک اچھی فکر ہے اور ہم اسکی مکمل حمایت کرتے ہیں اگرچہ بعض فقہی مسائل ہوں گے مگر مفتی اور مجتہدین اسکا حل نکال لیں گے».
حکومت پاکستان بھی مسالک میں اختلافات کو کم کرنے کے لیے اس پروگرام کی مکمل حمایت کررہی ہے ۔