ایکنا نیوز- ولادت معصومین بعنوان " مرج البحرین" کے عنوان سے جشن کا اہتمام مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے تعاون سے کیا گیا ہے جسمیں مجلس کے مرکزی رہنماوں علامہ راجا ناصر عباس اور علامہ امین شہیدی کے علاوہ اہل سنت اور تبلیغی جماعت کے معروف اسکالر مولانا طارق جمیل اور دیگر علمائے اہل سنت خطاب کریں گے۔
جشن میلاد پروگرام " ایوان اقبال " لاہور میں دن دو بجے منعقد ہوگا اور اس پروگرام کی خاص بات یہ ہے کہ اعلان کے مطابق جشن میں شریک دو خوش نصیبوں کو قرعہ اندازی کے زریعے سے عمرہ ٹکٹ دیا جائے گا
اہل لاہور کو شرکت کی دعوت عام دی گئی ہے ۔