دبئی بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کا فائنل راونڈ

IQNA

دبئی بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کا فائنل راونڈ

9:08 - June 30, 2015
خبر کا کوڈ: 3321244
بین الاقوامی گروپ:آخری مرحلے میں تیرتالیس حافظ قرآن کے درمیان اب تک مقابلے منعقد ہوچکے ہیں

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «GToday»،کے مطابق ہفتے کی رات  موریتانیہ، فلسطین، جنوبی افریقہ ، بحرین، سری لنکا، موزامبیق اور ٹوگو کے حافظوں کے درمیان مقابلہ ہوا۔
گذشتہ رات بنگلہ دیش کے محمد زکریا، یمن کے عبدل مجید، برطانیہ کےاعظم اقبال گھانا کے عبداللطیف یعقوب ،تھائی لینڈ کے حسن سموح ، میانمار کے تان سو اور تنزانیہ کے عباسی احمد علی مقابلوں میں شریک تھے.


دبئی کے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں ۸۰ اسلامی،عربی اور غیر اسلامی ممالک سے قاری اور حافظ قرآن شرکت کررہے ہیں۔
قرآنی مقابلوں کے ساتھ اسلامی موضوعات پر لیکچرز اور خطاطی نمائش بھی منعقد کی گئی ہے.


انیسواں بین الاقوامی حفظ مقابلہ اس وقت دبئی چیمبر آف کامرس کے ہال میں جاری ہے اور ایران کے محمدحسین بهزادفر بھی مقابلے میں شریک ہے۔

3320761

ٹیگس: قرآنی ، مقابلہ ، حفظ ، دبیی
نظرات بینندگان
captcha