ایکنا نیوز- العالم چینل کے مطابق عینی گواہوں کے مطابق بوکوحرام کے دہشت گرد عناصر نے شمالی نایجیریا کے تین گاوں پر نماز مغرب کے وقت حملہ کیا اور نماز،افطار اور عبادت میں مصروف مسلمانوں کا قتل عام کیا۔
نایجیریا کے سیکورٹی حکام کے مطابق دہشت گرد تکفیری گروپ نے «کوکاوا» نامی گاوں پر حملے میں ۹۷ ماہی گیروں کو قتل کیا
رکن پارلیمنٹ محمد طاہر کے مطابق دہشت گردوں نے دو اور گاوں پر بھی حملہ کیا ہے جہاں درجنوں افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
فورسز دہشت گردوں کے خلاف جوابی کاروائی کررہی ہیں۔