اسلام میں انسانیت کا احترام ؛ 250 ہندووں کا قبول اسلام

IQNA

اسلام میں انسانیت کا احترام ؛ 250 ہندووں کا قبول اسلام

7:40 - August 15, 2015
خبر کا کوڈ: 3343019
بین الاقوامی گروپ: اسلام میں انسانیت کے احترام اور دوسروں کے حقوق کا خیال ، جیسی تعلیمات کی وجہ سے ڈھائی سو ہندو کا قبول اسلام کا واقعہ

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے cairoportal.com،کے مطابق دہلی میں ڈھائی سو ہندووں نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا ۔
انہوں نے اسکی وجہ کے حوالے سے کہا کہ اسلام میں انسانیت کا احترام اور دوسروں کے حقوق کا مکمل خیال رکھنا جیسی تعلیمات باعث بنی ہیں کہ انہوں نے اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیاہے
اسلام قبول کرنے سے پہلے ان افراد کو صوبہ " ہاریانا" کے علاقے حصار میں بڑے قبائل کے ہاتھوں عدم مساوات، عورتوں اور لڑکیوں کے ساتھ زبردستی جیسے مسائل کا سامنا تھا۔


ان لوگوں نے اسلام قبول کرنے سے قبل ہندو لیڈر «منوهر لال ختر»،سے ان مظالم اور ناروا رویوں پر شکایت کی تھی مگرکوئی مثبت جواب نہیں ملا تھا۔


اس واقعے کے بعد انہوں نے ستمبر 2014 کو دہلی میں ہجرت کی اور وہاں پر مظاہرے کرکے ان غیر منصفانہ رویوں کے خلاف احتجاج بھی کیا مگر ان سب کے باوجود ان اقدامات کا کوئی بھی خاطر خواہ نتیجہ نہیں نکلا تھا۔

3341606

نظرات بینندگان
captcha