ایکنا نیوز-وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت مدارس کی فنڈنگ، رجسٹریشن اور نصاب سمیت اصلاحات کے ایجنڈے پر غور کیا گیا،اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی شرکت کی۔ وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں وزارت داخلہ کی جانب سے مدارس کی رجسٹریشن اور ان کی فنڈنگ کے ذرائع سے متعلق بریف کیاگیا، مدارس اصلاحات کے جامع پلان پر غور کے بعد اہم فیصلوں کی توقع ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزراء کےعلاوہ تمام مکاتب فکر کےعلماء و مشائخ اور مدارس کی تنظیمات کےعہدیداربھی شریک ہو ئے۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف کوخصوصی طورپراجلاس کےلئے مدعوکیاگیا۔
زرائع کے مطابق اجلاس میں نصاب تعلیم میں تبدیلی، مدارس کی رجسٹریشن اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا گیا اور اس بات پر تاکید کی گئی کہ ملک میں کسی کو کافر، کافر کہنے ،نفرت انگیز تقریریا دوسروں کو واجب القتل قرار دینے کی جازت نہیں دی جائے گی ۔
چوہدری نثار نے اجلاس کے بعد کہا کہ اسلام کے نام پر دہشت گردی کرنے والے مذہب اور ملک سے مخلص نہیں، دہشت گردی میں ملوث افراد یا ادارے کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے گی۔
ایک دوسرے کو کافر قرار دینے پر اب حکومت دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی کرے گی۔