ایکنا نیوز- سعودی نیوز ایجنسی (واس) کے مطابق ایک ٹرک سے 70 ہزار تحریف شدہ قرآن مجید کے نسخے برآمد کرکے تحویل میں لیا گیا ہے ۔ یہ نسخے حجاج کے درمیان تقسیم کے لیے لے جایا جارہا تھا
سعودی حکام کے مطابق ٹرک سے برآمد ہونے والے تحریف شدہ نسخے اینٹلی جنس رپورٹ کے بعد ضبط کیا گیا ہے جو حج کے موقع پر تقسیم کے لیے لے منگوایا گیا تھا۔
ملزمان کو گرفتار کرکے تحقیقات کے لیے پولیس اور قرآنی نسخوں کو وزارت اوقاف کی تحویل میں دیا گیا ہے۔
گذشتہ مہینے بھی ایک چھاپے میں ساڑھے پانچ ہزار سے زائد تحریف شدہ قرآنی نسخے پکڑے گئے تھے
تحریف شدہ قرآنی نسخوں کے ہمراہ گاڑی اور اسکے عرب ڈرائیور کو بھی گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔