باکو؛ عید غدیر کی مناسبت سے شب شعر کا انعقاد

IQNA

باکو؛ عید غدیر کی مناسبت سے شب شعر کا انعقاد

7:43 - October 04, 2015
خبر کا کوڈ: 3378029
بین الاقوامی گروپ: عید غدیر کے حوالے سے آزربایجان میں مقامی شاعروں کی شرکت کے ساتھ شب شعر پروگرام منعقد ہوا جسمیں حضرت علی(ع) کی شان میں عقیدت کا اظھار کیا گیا

ایکنا نیوز-آران نیوز کے مطابق باکو میں قایم ایرانی ثقافتی مرکز میں عاشقان اهل بیت(ع) کی جانب سے محفل شاعری منعقد کی گئی جسمیں آزربایجان کے ۲۲ معروف شعراء کرام شریک تھے
اس پروگرام میں اہل بیت  (ع)،  واقعه غدیر خم اور ولایت مولا علی(ع)  کے موضوعات پر اشعار پیش کیے گئے۔


اس محفل شاعری میں واقعہ منا پر بھی شاعری کی گئی جسمیں حاجیوں کی شہادت پر غم کا اظھار کیا گیا۔


ایرانی کلچرل ایمبیسیڈر سید‌ابراهیم ابراهیمی نے عید غدیر کی مبارکبادی پیش کرتے ہوئے کہا کہ ولایت اہل بیت سے وابستگی تمام مشکلات میں راہ نجات ہے
انہوں نے اس محفل کو باکو کے عوام کی اہل بیت (ع) سے محبت کی دلیل قرار دیا۔

3377524

ٹیگس: ایران ، کلچر ، باکو ، محفل ، شعر ، غدیر
نظرات بینندگان
captcha