شیعہ علما کونسل پنجاب کی نائجیریا کی اسلامک موومنٹ پر حملوں کی مذمت

IQNA

شیعہ علما کونسل پنجاب کی نائجیریا کی اسلامک موومنٹ پر حملوں کی مذمت

9:32 - December 16, 2015
خبر کا کوڈ: 3463728
بین الاقوامی گروپ: علامہ سبطین سبزواری نے اسلامک موومنٹ آف نائجیریا سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ نائجرین فوج اسرائیلی اور نجدی ٹولے بوکو حرام سے نمٹنے میں تو ناکام رہی ہے، مگر پرامن مسلمانوں پر تشدد کرکے بزدلی کا مظاہرہ کیا گیا ہے، نائجیریا کے شہدا کا خون رائیگان نہیں جائے، اس کا حساب لیا جائے گا۔

ایکنانیوز- اسلام ٹائمز۔ شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے نائجیریا میں اسلامک موومنٹ آف نائجیریا کے سربراہ آیت اللہ الشیخ ابراہیم زکزکی کی گرفتاری اور سینکڑوں افراد کی فوج کے ہاتھوں شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ، انسانی حقوق تنظیموں اور او آئی سی سے فی الفور نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ ل

اہور میں اسلامی تحریک پنجاب کے سیاسی سیل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ الشیخ ابراہیم زکزکی اسرائیلی اور نجدی قوتوں کی آنکھوں میں کھٹکتے تھے، اسی وجہ سے نائجیریا کے شہر زاریا کے حسینیہ بقیتہ اللہ میں پرامن اجتماع پر فوج نے دھاوا بولا، جس میں اسلامک موومنٹ کے سینئر رہنما شیخ محمد نوری، ڈاکٹر مصطفیٰ سعید، ابراہیم عثمان اور جیمی گلیما سمیت الشیخ ابراہیم زکزکی کی اہلیہ زینت، بیٹے سید علی اور بہو شہید ہو چکے ہیں جبکہ فوج انہیں زخمی حالت میں گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر لے گئی ہے۔

علامہ سبطین سبزواری نے اسلامک موومنٹ آف نائجیریا سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ نائجرین فوج اسرائیلی اور نجدی ٹولے بوکو حرام سے نمٹنے میں تو ناکام رہی ہے، مگر پرامن مسلمانوں پر تشدد کرکے بزدلی کا مظاہرہ کیا گیا ہے، نائجیریا کے شہدا کا خون رائیگان نہیں جائے، اس کا حساب لیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ابراہیم زکزکی کے تین بیٹے بھی گذشتہ سال یوم القدس کے جلوس پر فائرنگ کے نتیجے میں شہید کر دیئے گئے تھے، مگر وہ مرد قلندر کو نہیں روک سکی۔

505458

نظرات بینندگان
captcha