ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے Dünya Bülteni کے مطابق کینیڈا کی ریاست کبک میں سیٹ ایل سٹی کے اسلامی ثقافتی مرکز پر حملہ کیا گیا ہے
رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز نسل پرستوں کے ایک گروپ نے مرکز پر حملہ کرکے وہاں موجود اسلامی کتابوں کو نذر آتش کرنے کے علاوہ توڑ پھوڑ کی اور مرکز کو بھاری مالی نقصان پہنچایا ہے۔
اس مرکز میں نماز جمعے کی ادائیگی کے مختلف مواقعوں پر اسلامی اور علمی نشستوں کا اہتمام کیا جاتا ہے.
کینیڈا کی پولیس واقعے کی تحقیق کررہی ہے.
حالیہ مہینوں میں کینیڈا میں اسلامو فوبیا میں شدت آگئی ہے اور اس کے نتیجے میں اسلامی مراکز پر آئے روز حملوں کے واقعات پیش آتے ہیں ۔
اس سے پہلے کلگری سٹی میں «رانچلندز» کی مسجد پر حملہ کا واقعہ رونما ہوچکا ہے جسمیں مذکورہ مسجد کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔