ساٹھ مزید فلسطینی قیدی بھوک ہڑتال میں شامل

IQNA

ساٹھ مزید فلسطینی قیدی بھوک ہڑتال میں شامل

10:28 - April 23, 2017
خبر کا کوڈ: 3502859
بین الاقوامی گروپ: صھیونی مظالم کے خلاف احتجاج کے طور پر جیلوں میں قید مزید ساٹھ فلسطینی بھوک ہڑتال میں شامل ہوگیے

ساٹھ مزید فلسطینی قیدی بھوک ہڑتال میں شامل


ایکنا نیوز- المیادین نیوز کے مطابق جیلوں میں قیدی فلسطینیوں کا احتجاج بڑھتا جارہا ہے اور ریمون جیل میں مزید ساٹھ فلسطینی قیدی بھوک ہڑتال میں شامل ہوگیے ہیں۔

اس سے پہلے گذشتہ ہفتے کو ہزاروں قیدیوں نے «آزادی اور کرامت» کے عنوان سے جیلوں میں بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے

اس وقت مختلف اسرائیلی جیلوں میں چھ ہزار پانچ سو قیدی اسارت کی زندگی گزار رہے ہیں جنمیں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔


حالیہ احتجاج میں شامل بھوک ہڑتال کرنے والے قیدیوں نے اعلان کیا ہے کہ شہادت تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ سات سو فلسیطنی قیدی، قیدیوں کے عالمی دن کے حوالے سے بھوک ہڑتال شروع کرچکے ہیں ۔

3592078

نظرات بینندگان
captcha