ملایشیاء میں فلسطینی حافظ قرآن کا قتل

IQNA

ملایشیاء میں فلسطینی حافظ قرآن کا قتل

8:59 - April 22, 2018
خبر کا کوڈ: 3504472
بین الاقوامی گروپ: فلسطینی حافظ اور تجزیہ نگار فادی محمد البطش نامعلوم افراد کی فایرنگ سے جان بحق ہوگیے

ملایشیاء میں فلسطینی حافظ قرآن کا قتل

ایکنا نیوز- عربی میڈیا 48 کے مطابق یونیورسٹی استاد اور حافظ قرآن فادی محمد البطش کو کوالالمپور کے شمالی شہر«گومباک» میں قتل کردیا گیا ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق حافظ قرآن کو صبح نماز فجر کے لیے مسجد جاتے ہوئے نامعلوم موٹرسایکل سواروں نے نشانہ بنایا اور ایک گولی سر میں لگنے کی وجہ سے انکی موت واقع ہوئی۔

 

 فادی محمد بطش غزہ سے تعلق رکھتا تھا اور ملایشیاء کی  «گومباک» یونیورسٹی میں تدریس میں مصروف ہونے کے ساتھ مسجد میں امامت کے فرایض بھی انجام دیتے تھے۔

 

پینتیس سالہ فادی البطش حافظ قرآن ہونے کے علاوہ معروف تجزیہ نگار بھی تھے اور انکو اس شعبے میں بہترین عرب تجزیہ نگار کا ایوارڈ بھی مل چکا تھا ۔

 

حماس کے رہنما خالد بطش نے اس قتل میں «موساد» کو ذمہ دار ٹھرایا ہے ۔/

3707401

 

 

نظرات بینندگان
captcha