اسلامی ممالک قرآنی دستورات کے ساتھ نمونہ بن سکتے ہیں- طیبی

IQNA

اسلامی ممالک قرآنی دستورات کے ساتھ نمونہ بن سکتے ہیں- طیبی

7:51 - April 30, 2018
خبر کا کوڈ: 3504513
بین الاقوامی گروپ: مشہد میں ہونے والے طلبا قرآنی مقابلوں کی اختتامی تقریب سے خطاب میں جہاد یونیورسٹی کے سربراہ نے کہا کہ آبادی اور وسایل کی نعمت کا درست استفادہ کرکے مختصر مدت میں اہم کامیابیاں حاصل کی سکتی ہیں

اسلامی ممالک قرآنی دستورات کے ساتھ نمونہ بن سکتے ہیں- طیبی

ایکنا نیوز- مشہد میں منعقدہ طلبا قرآنی مقابلہ اختتام کو پہنچا جسکی اختتامی تقریب نور ہوٹل مشہد میں منعقد ہوئی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جہاد یونیورسٹی کے سربراہ حمیدرضا طیبی نے مقابلوں کی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے قرآنی طلبا مقابلوں کو بہترین قرار دیا

 

انکا کہنا تھا کہ مقابلوں کے لیے پہلے میڈیا سے مدد لیتے ہویے دنیا کے مختلف ممالک سے ۷۳ طلباء کو منتخب کیا گیا اور سخت مقابلے کے بعد تینتیس ممالک سے چوالیس طلبا کو مقابلوں کے لیے ایران میں دعوت دی گیی۔

 

طیبی نے کہا کہ بین الاقوامی طلباء قرآنی مقابلے بند ہال میں منعقد ہوئے تاکہ ججز ایک کلاس کے طور پر طلبا کی رہنمائی بھی کرسکے اور اس مقابلوں کی ایکارڑنگ رمضان المبارک کو چار زبانوں کے ترجمے کے ساتھ نشر کی جائے گی۔

اسلامی ممالک قرآنی دستورات کے ساتھ نمونہ بن سکتے ہیں- طیبی

طیبی نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے جہاد یونیورسٹی قرآنی تعلیمات کی ترویج میں سرگرم عمل ہے اور اب تک اس طرح کے پانچ مقابلے ایران میں منعقد ہوچکے ہیں ۔

تقریب سے خطاب میں جہاد یونیورسٹی کے سربراہ نے کہا کہ آبادی اور وسایل کی نعمت کا درست استفادہ کرکے مختصر مدت میں اہم کامیابیاں حاصل کی سکتی ہیں

طیبی نے تقریب کے آخر میں تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کامیاب طلبا کی حوصلہ افزائی کی۔

 3710349

نظرات بینندگان
captcha