پاکستان علماءکونسل کا وفد نیوزی لینڈ، سری لنکاکادورہ کرے گا

IQNA

پاکستان علماءکونسل کا وفد نیوزی لینڈ، سری لنکاکادورہ کرے گا

13:07 - April 29, 2019
خبر کا کوڈ: 3506055
بین الاقوامی گروپ-حافظ طاہرمحمود اشرفی کا کہنا تھا کہ اسلامک فوبیا کے نام پر مسلمانوں کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے، تشدد کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔

ایکنا نیوز- جنگ نیوز کے مطابق پاکستان علما ء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ پاکستان علماء کونسل کا وفد نیوزی لینڈ اور سری لنکا کادورہ کرے گا۔ دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کا کوئی مذہب نہیں۔

 

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ طاہرمحمود اشرفی کا کہنا تھا کہ اسلامک فوبیا کے نام پر مسلمانوں کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے، تشدد کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ 20 رمضان سے آخری رمضان تک عشرہ تحفظ حرمین شریفین اور الاقصیٰ منایا جائے گا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ او آئی سی کی جانب سے انہیں اسلام کا پیغام عام کرنے کوششوں کے اعتراف میں ایوارڈ دیا گیا ہے۔

 
نظرات بینندگان
captcha