مرکز اور جنوب مشرقی آسیا میں داعش کے خطرے پر روس کا انتباہ

IQNA

مرکز اور جنوب مشرقی آسیا میں داعش کے خطرے پر روس کا انتباہ

9:21 - April 30, 2019
خبر کا کوڈ: 3506057
بین الاقوامی گروپ- روسی وزیر دفاع نے خبردار کیا کہ داعش شام و عراق سے شکست کے بعد مرکزی ایشیاء اور جنوبی مشرقی ایشیاء کا رخ کررہی ہے۔

ایکنا نیوز- اسپوٹنیک نیوز کے مطابق روسی وزیر دفاع سرگئی شویگو نے شانگھائی نے وزرائے دفاع اجلاس میں خطاب سے کہا : آج کا اہم مسئلہ داعش کا ہے جو شام و عراق سے شکست اور اخراج کے بعد مرکزی ایشیاء اور جنوب مشرقی ایشیاء کا رخ کرچکی ہے۔

 

انکا کہنا تھا: اس مسئلے سے بین الاقوامی سطح پر دہشت گردانہ واقعات اور جدائی طلبی کی تحریکوں کو تقویت مل سکتی ہے اور افغانستان کا مسئلہ زیادہ پیچیدہ ہوسکتا ہے۔

 

روسی وزیر دفاع کا کہنا تھا: داعش علاقے میں موجودگی کے لیے افغانستان میں طاقت حاصل کرسکتی ہے۔

 

انکا مزید کہنا تھا: زیادہ پریشانی کی بات یہ ہے کہ داعش اپنے وجود کے اظھار کے لیے افغانستان کو مرکز بنا کر علاقے میں دہشت گردی کرسکتی ہے۔/

3807485

نظرات بینندگان
captcha