یمن؛ صوبہ «إب» میں پانچ سو اہل قرآن کے اعزاز میں تقریب

IQNA

یمن؛ صوبہ «إب» میں پانچ سو اہل قرآن کے اعزاز میں تقریب

8:40 - November 04, 2019
خبر کا کوڈ: 3506814
بین الاقوامی گروپ- ڈھائی سو حفاظ کرام اور ڈھائی سو قرآنی اساتذہ کے اعزاز میں تقریب صوبہ اب کی وزارت اوقاف کے تعاون سے منعقد کی گئی۔

ایکنا نیوز- خبررساں ایجنسی sep.net26 کے مطابق مذکورہ تقریب گذشتہ روز ایام میلاد النبی کے حوالے سے وزارت اوقاف و تبلیغات اسلامی کے تعاون سے اب صوبے میں منعقد ہوئی۔

 

تقریب میں اب صوبے کے گورنر «عبدالواحد صلاح» نے قرآن سے تمسک اور معاشرے میں قرآنی ثقافت کی ترویج کی اہمیت پر خطاب کیا۔

انہوں نے اس پروگرام کے ہمراہ ایام میلاد نبی اکرم (ص) کے حوالے سے بھی گفتگو کی اور کہا کہ حکومت قرآنی تعلیمات اور حفظ پروگرام کی ترویج پر کام کررہی ہے۔

 

وزارت اوقاف کے سیکریٹری«فؤاد ناجی» نے حفظ و تلاوت اور تجوید کے موضوع پر خطاب میں یمن پر مسلط کردہ ظالمانہ جنگ کے حوالے سے بھی اظھار خیال کیا۔

 

وزارت اووقاف کے نمایندہ شیخ «صالح الخولانی» نے بھی قرآن کے رو سے دشمنوں کے مقابلے میں استقامت پر زور دیا۔

 

انکا کہنا تھا کہ یمنی قوم قرآن کی روشنی میں مردانہ وار استقامت کے ساتھ مقابلہ کررہی ہے۔

 

پروگرام میں آخر میں حفاظ کرام اور قرآنی اساتذہ کو تحایف اور توصیفی اسناد سے نوازا گیا۔/

3854218

نظرات بینندگان
captcha