انڈین عالم؛ امام(ره) کی عدالت طلبی مغرب کی آواز بن چکی ہے

IQNA

انڈین عالم؛ امام(ره) کی عدالت طلبی مغرب کی آواز بن چکی ہے

8:21 - June 16, 2020
خبر کا کوڈ: 3507774
تہران(ایکنا) امام خمینی(ره) کے ظلم سے مقابلہ کا اصول کا پیام ہے جسکی وجہ سے آج مغرب میں ہزاروں لوگ نسل پرستی کے خلاف صدائے احتجاج بن چکے ہیں۔

بھارت کے شیعہ عالم دین حجت‌الاسلام سیدصادق حسینی نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا: مزاحمت کا درس امام خمینی(ره) نے قرآن تعلیمات سے نکال کر ہمیں دیا۔

 

امریکی صورتحال کے حوالے سے گفتگو میں انکا کہنا تھا: استعمار سے مقابلہ خود امام خمینی(ره) نے انجام دیا اور انکا پیغام تھا کہ ظلم کے خلاف مزاحمت جاری رہنی چاہیے، با مقصد جہاد ہونا چاہیے ، وحدت کے ساتھ مقابلہ کرنا ہوگا، سازش سے دور رہنا ہوگا اور یہ کہ خدا کی نصرت پر توکل کرنا کامیابی کے اصول ہیں اور اسی لیے انہوں نے ایرانی شہر خرمشہر کی آزادی کے موقع پر کہا :«خرمشهر کو خدا نے آزاد کرایا.»

 

استعمار سے مقابلہ کا تسلسل

انڈیا میں وحدت کے داعی عالم دین نے امام کے دیگر اصول پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: مزاحمت میں لاشرقیہ و لا غربیہ کا اصول سامنے رکھنا ہوگا اور خدا کی نصرت پر ایمان ہونا ضروری ہے۔

شیعہ خطیب کا کہنا تھا: جنگ حق و باطل اور ظالموں سے مقابلہ جاری رکھنا ہوگا. یہ امام خمینی کے افکار اور سیدالشهدا(ع) کی سیرت کا تقاضا ہے. اسی حوالے سے امام خمینی(ره) نے فرمایا تھا: «ہم فقری کی زندگی پر راضی ہے مگر آزادانہ زندگی چاہتے ہیں.» ہم ایسی ترقی نہیں چاہتے کہ جسمیں دوسروں سے خیرات مانگنا پڑے. ہم امن چاہتے ہیں مگر ظالموں کو مظلوم پر تسلط کی اجازت نہیں دیں سکتے.

 

انہوں نے افکار امام خمینی(ره) کے حوالے سے مزید کہا کہ امام کے عالمی مدیریت کے پیغام فطرت انسانی سے ہم آہنگ ہے. دنیا کو کوئی شخص بے عدالتی، نسل پرستی، تعصب اور ظلم کو پسند نہیں کرتا۔

 

ظلم سے مقابلہ کی فریاد

شیعہ عالم دین نے امام خمینی(ره) نے کہا کہ امام خمینی کی عدالت طلبی کی فریاد آج لاکھوں مغربی لوگوں کی آواز بن چکی ہے حالانکہ پچیس سال پہلے کوئی تصور نہیں کرسکتا تھا کہ کوئی عالمی استعمار کے خلاف آواز بلند کرسکتا ہے۔

مرگ بر امریکہ کہنے سے لوگ ڈرتے تھے مگر آج ہر طرف کمزور طبقہ میدان میں اتر چکے ہیں اور یہ امام کے کارنامے ہیں۔

انڈین عالم؛امام(ره) کی عدالت طلبی مغرب کی آواز بن چکی ہے

شیعہ عالم دین کا کہنا تھا کہ کوئی انسان مظلوم بننا پسند نہیں کرتا اور آج امریکی سیاہ فام اسی بنیاد پر قیام کرچکے ہیں آج امام خمینی(ره) کا پیغام ہر طرف عام ہوچکا ہے اور سپر طاقت کی بربادی حقیقت بن رہی ہے۔

 

حسینی کا مزید کہنا تھا: تیس چالیس سال پہلے لوگ امریکہ کے خلاف بات کرنے سے ڈرتے تھے کجا کہ ان سے جنگ کرتے مگر آج انسانی فطرت کے تقاضوں کے مطابق دنیا بیدار ہوچکی ہے۔

 

بھارت کے شیعہ عالم دین کا کہنا تھا: امام کی سادگی، زھد و تقوی نے انہیں بے نمونہ رھنما بنایا ہے اور اسی لیے دنیا کے بہت سے مسلمان حکمران انکے پاس عاجزانہ انداز میں حاضری دیتے اور امام بھی بغیر پروٹوکول کے ان سے سادگی سے ملاقات کرتے۔

 

عالم اسلام میں بیداری

انکا کہنا تھا: ۴۰ سال انقلاب اسلامی نے دنیا کو حیران کردیا اور اس کے ثمرات نے دنیا میں بیدای کی لہر دوڈا دی ہے۔

 

حسینی کا کہنا تھا: خدا کی زمین پر خدا کا نظام کب قایم ہوتا ہے اہم مسئلہ ہے اور ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ اس حوالے سے کردار ادا کریں اور یقینا وہ دن قریب ہے اور اس حوالے سے امام کے پیغام کو رھنما بنانا ہوگا۔/

3904959

نظرات بینندگان
captcha