عراقی اور ایرانی حکام میں اربعین کے حوالے سے مذاکرات + تصاویر

IQNA

عراقی اور ایرانی حکام میں اربعین کے حوالے سے مذاکرات + تصاویر

7:45 - September 09, 2020
خبر کا کوڈ: 3508190
تہران(ایکنا) کربلا کے گورنر سے ایرانی سفارت خانے کے حکام نے کورونا اور زیارت کے حوالے ملاقات کی۔

«العالم عربی» نیوز کے مطابق کربلا کے گورنر«نصیف جاسم الخطابی» نے ایرانی سفارت خانے کے حکام سے دو طرفہ امور کے حوالے سے ملاقات کی۔

 

چہلم امام نزدیک ہونے کے حوالے سے انکا کہنا تھا: کورونا کے خاتمے اور مناسب حالات کے بعد ہم فخر سے زائران امام حسین (ع) کو پوری دنیا سے ویلکم کریں گے۔

 

کربلا کے گورنر کا کہنا تھا: کربلا انتظامیہ عراق کی مرکزی حکومت کے احکامات کے پابند ہے اور اب تک فیصلہ یہی ہوا ہے کہ ویزا صادر کرنے سے گریز کیا جائے کیونکہ اب تک کورونا ویکسین یا دوا دریافت نہیں ہوئی ہے اور یہ بڑا خطرہ ہے۔

 

انکا کہنا تھا: امام حسین (ع) اور اسلام عوام کی حفاظت چاہتے ہیں اور امید ہے کہ جلد سے جلد اس وباء کا خاتمہ ہو تاکہ کربلا مہمانوں کی خدمت کرسکے۔

3921724

نظرات بینندگان
captcha