روھنگیا مظالم؛ میانمار کی رھنما کا نام یورپی ایوارڑ سے حذف

IQNA

روھنگیا مظالم؛ میانمار کی رھنما کا نام یورپی ایوارڑ سے حذف

9:02 - September 11, 2020
خبر کا کوڈ: 3508194
تہران(ایکنا) یورپی پارلیمنٹ نے «آنگ سان سو چی» کے نام کو روھنگیا مظالم کی وجہ سے «ساخاروف» ایوارڑ سے حذف کردیا۔

یورپی پارلیمنٹ نے  ۱۰ ستمبر کو آنگ سان سو چی کا نام  ساخاروف ایوارڑ کے منتخب لسٹ سے حذف کردیا. « میانمار جمہوریت پسند لیڈی» ایوارڑ سال ۱۹۹۰ کو سوچی کے نام پر دیا گیا تھا۔

 

یورپی پارلیمنٹ کا کہنا تھا: «روھنگیا پر مظالم اور سوچی کے کردار کے پیش نظر یورپی پارلیمنٹ کی جانب سے مذکورہ اقدام اٹھایا گیا ہے.»

 

 سال ۲۰۱۷ میں روھنگیا پر فورسز اور بدھ شدت پسندوں کے مظالم کی وجہ سے ہزاروں روھنگیا ہلاک اور لاکھوں لوگ جان بچانے کے لیے ہجرت پر مجبور ہوگیے تھے۔

 

عالمی برادری نے آنگ سان سو چی جسکو جہموریت کی علمبردار قرار دی جاتی تھی انکی اس معاملے میں خاموشی پر انکو شدت سے تنقید کا نشانہ بنایا۔

یورپی یونین کی ڈپٹی هیدی هوٹالا، کا کہنا تھا: «ہم پریشان ہیں کہ سوچی جسکو جمہوریت کی مجسمہ سمجھتے تھے انہوں نے نہ صرف ان مظالم پر خاموش اختیار کی ہے بلکہ واضح طور پر انہوں نے ان مظالم کی حمایت کی ہے اور یورپی پارلیمنٹ کے تحفظات کو نظر انداز کردیا.»

 

 

نوبل ایوارڑ نے بھی گذشتہ سال اعلان کیا تھا کہ قوانین کے مطابق سوچی سے امن کے لیے دیے جانے والے ایوارڑ کو واپس لینا ممکن نہیں۔/

3922199

نظرات بینندگان
captcha