«محمد(ص)، پیغام آور انسانیت» ویبنار؛ فرانس میں توہین رسول اکرم(ص) سے مقابلے کے لیے پانچ تجاویز

IQNA

«محمد(ص)، پیغام آور انسانیت» ویبنار؛ فرانس میں توہین رسول اکرم(ص) سے مقابلے کے لیے پانچ تجاویز

7:09 - November 01, 2020
خبر کا کوڈ: 3508430
تہران(ایکنا) بین الاقوامی عاشورا فاونڈیشن کے سربراہ نے «حضرت محمد(ص)، پیغام آور انسانیت» ویبنار میں فرانس میں توہین رسالت (ص) سے مقابلے کے لیے پانچ تجاویز پیش کردی۔

بین الاقوامی عاشورا فاونڈیشن کے مطابق «حضرت محمد(ص)، پیغام آور انسانیت» ویبنار جمعرات کو منعقد ہوا۔ ولادت با سعادت رسول گرامی اسلام حضرت محمد(ص) اورانکے نواسے امام جعفر صادق(ع) اور اسی طرح هفته وحدت کی مناسبت سے ویبنار عاشورا فاونڈیشن اور  مرکز امت واحده لبنان کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔

 

فاونڈیشن کے سربراہ آیت‌الله محمدحسن اختری نے واضح اور دلیرانہ موقف پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ رسول اکرم(ص) کی توہین روکنے کے لیے مظاہرے اور احتجاج ضروری ہے۔

 

انہوں نے رھبر انقلاب اسلامی، حضرت آیت‌الله خامنه‌ای کے فرانس جوانوں کے نام پیغام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: «اپنے صدر سے پوچھو کہ کیا رسول انسانیت کی توہین آزادی ہے؟ کیا گالی، توہین ایک عظیم اور مقدس رھنما کی شان میں آذادی ہے؟

یہ احمقانه، کام ایک ملت کے شعور کا مذاق نہیں کہ اسے صدر بنایا گیا ہے؟ کیوں هولوکاسٹ جرم ہے؟ اس پر بات جرم اور سزا قید ہے مگر رسول اکرم کی توہین آزاد ہے؟» فرنچ صدر کو معذرت خواہی کرنی ہوگی۔

 

آیت‌الله اختری نے توہین رسول اعظم(ص) روکنے کے لیے پانچ تجاویز پیش کردی۔

 

۱ ـ اسلامی مملک فرانس سے تعلقات کم کریں.

 

۲ ـ مسلمان فرنسیسی مصنوعات نہ خریدیں اور علما اور مفتی ان مصنوعات کے خرید و فروخت کو حرام قرار دیں۔

 

۳ ـ مسلمان فرانس جانے سے گریز کریں.

 

۴ ـ مسلم ممالک کے پارلیمنٹ فرانس کے خلاف سخت اقدامات اٹھائیں۔

 

۵ ـ مسلم ممالک کے ماہرین قانون عالمی عدالت میں فرنچ صدر کے خلاف مقدمہ کریں۔

 

ویبنار سے خطاب میں مرکز واحدہ کے سربراہ سید الفادی السید، نے قرآن کی نظر میں مقام رسول اکرم(ص) پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: یہودی اور پھر صیھونیوں نے آغاز ہی سے کوششں کی کہ وہ نور حضرت محمد(ص) کو خاموش اور اسلام کو بدنام کریں۔

 

ولادت رسول اکرم (ص) کو عالمی یوم انسانیت قرار دیا جائے

سیدالفادی السید نے تجویز پیش کی کہ رسول اکرم (ص) کی ولادت کے دن کو عالمی یوم انسانیت قرار دیا جائے۔

 

لبنان میں رھبری کے نمایندے  آیت‌الله شیخ محمد یزبک نے رسول اکرم (ص) کو ایسا نمونہ قرار دیا جس کی تعریف خدا کرتا ہے اور انکو اسوہ حسنہ قرار دیا جاتا ہے۔

 

شیخ محمد یزبک نے میکرون سے معافی مانگنے اور مسلمانوں کی بیداری پر تاکید کی۔

 

مذکورہ ویبنار سے عراقی عالم دین آیت‌الله سیدهادی  مدرسی ، آیت‌الله شیخ جواد الخالصی اور شام کے عالم دین شیخ محمد توفیق البوطی ، حجت‌الاسلام شیخ محمد جباتی اور دیگر علما نے رسول اکرم (ص) کے حوالے سے خطاب کیا۔/

3932409

نظرات بینندگان
captcha