ترویج قرآن کے لیے شیخ الحصری کی وصیت

IQNA

ترویج قرآن کے لیے شیخ الحصری کی وصیت

8:30 - November 25, 2020
خبر کا کوڈ: 3508538
تہران(ایکنا) عالم اسلام کے پہلے قاری شیخ «محمود خلیل الحصری» جسکی تلاوت ریکارڈ ہوئی ہے انکی برسی پر ریڈیو مصر نے انکی وصیت نشر کی ہے۔

اسلامی دنیا کے پہلے معروف قاری شیخ محمود خلیل الحصری کی وصیت میں کہا گیا ہے کہ میرے اموال میں سے ایک تہائی کو حفظ قرآن کی ترویج کے لیے خرچ کیا جائے جبکہ کچھ حصے کو فلاحی کاموں کے لیے لگایا جائے۔

 

اس معروف قاری کے زندگی نامہ میں لکھا گیا ہے: الحصری ماه ذیحجه سال ۱۳۳۵ هجری قمری (۱۷ ستمبر ۱۹۱۷ م) کو گاوں شبرا النمله جو طنطا صوبہ میں واقع ہے پیدا ہوئے. وہ پہلا قاری ہے جس نے تلاوت ترتیل قرآن کریم به روایت حفص از عاصم تیار کیا، انکی بڑی خواہش تھی کہ وہ آخری عمر میں مسجد اور حفظ قرآن کے لیے مدرسہ تعمیر کرتے۔

 

الحصری ۵۵ سال قرآن کی خدمت کے بعد  بروز پیر ۱۶ محرم ۱۴۰۱ هجری قمری (۲۴ نومبر ۱۹۸۰) کو نماز عشاء کے بعد ۶۳ سال کی عمر میں دار فانی کو وداع کرگیے۔

ترویج قرآن کے لیے شیخ الحصری کی وصیت

محمود خلیل الحصری سال ۱۹۴۴ میں بہترین قرآء کے مقابلوں میں ۲۰۰ قاریوں میں اول آیا.  سال ۱۹۴۸ میں اسے شیخ القراء شهر طنطا قرار دیا گیا اور انکو مسجد حضرت حمزہ کے مؤذن بنایا گیا. آپ سال ۱۹۶۸ عالمی قرآء انجمن کے صدر بنے۔

 
وصیت شیخ محمود خلیل الحصری برای ترویج آموزش قرآن کریم

الحصری  ۲۴ نومبر سال ۱۹۸۰ دل کی بیماری کے باعث وفات پاگیے تاہم ان نے ایک مدرسہ تعمیر کرلیا تھا۔/

3937218

نظرات بینندگان
captcha