پاکستان میں فلم «لیڈی آف ہیون» پر پابندی کا مطالبہ

IQNA

پاکستان میں فلم «لیڈی آف ہیون» پر پابندی کا مطالبہ

8:43 - January 06, 2021
خبر کا کوڈ: 3508731
تہران(ایکنا) حکام نے انگریزی فلم «خاتون جنت» کو تفرقے کا عامل قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

العالم نیوز کے مطابق ایران کے اعلی حکام کے پاکستانی فلم کے متعلقہ اداروں سے رابطے کے بعد حکام نے فیس بک، یوٹیوب،انسٹا گرام اور دیگر میڈیا کو حکم دیا ہے کہ کسی صورت اس فلم کو نشر کرنے سے گریز کریں۔

 

ایرانی حکام سے رابطے کے بعد پاکستانی حکام «لیڈی آف ہیون» فلم کو وحدت کے حوالے سے فتنہ انگیز قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔

 

لبنان کے علاقے  جبل‌عامل کی علما کونسل نے بھی خبردار کیا تھا کہ  «خاتون جنت » نامی فلم جو حضرت فاطمه(س) پر تیار کی گیی ہے اس میں برطانوی سازش سے مسلمانوں میں فساد ڈالنے کی کوشش کی گیی ہے۔

 

علما کونسل کے مطابق برطانوی آلہ کار «یاسر الحبیب» کی جانب سے یہ فلم تیار کی گیی ہے.

 

کونسل نے یاسر الحبیب کے سیاہ کارناموں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انکی کوشش رہی ہے کہ مسلمانوں میں فرقہ واریت ڈالی جائے۔

 

قابل ذکر ہے کہ معروف شیعہ مراجع تقلید جیسے مکارم شیرازی، صافی گلپایگانی، نوری همدانی اور آیت اللہ سبحانی بھی اس فتنہ انگیز فلم کی مذمت کرچکے ہیں۔/

3945963

 

 

نظرات بینندگان
captcha