بیلجیم؛ حلال ذبح پر پابندی اور شاک سے جانور مارنے کے خلاف شکایت

IQNA

بیلجیم؛ حلال ذبح پر پابندی اور شاک سے جانور مارنے کے خلاف شکایت

7:24 - October 03, 2021
خبر کا کوڈ: 3510350
تہران(ایکنا) بیلجیم کے مسلمانوں نے اسلامی طریقے سے ذبح پر پابندی کے خلاف یورپی عدالت میں شکایت درج کردی۔

ایکنا نیوز کے مطابق عربی ۲۱ نیوز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیلجیم میں اسلامی طرز پر قربانی اور ذبح پر پابندی کے خلاف اعلی عدالت میں شکایت کی گیی ہے۔

 

بیلجیم میں اسلامی انجمن نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ اسلامی طرز پر ذبح کرنے پر پابندی کے حکم پر نظر ثانی کی جائے۔

 

انجمن کی درخواست میں کہا گیا ہے: اسلامی اداروں نے اس پابندی کے خلاف اعلی عدالت میں جانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس حکم پر نظر ثانی کی جاسکے اور اس حوالے سے فرانس کے شہر اسٹراسبورگ میں انسانی حقوق کی عدالت سے رجوع کیا گیا ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق اسلامی طرز یورپی طرز جس میں شاک یا کرنٹ لگا کر بے حس کیا جاتا ہے اس کے مقابلے میں زیادہ صحت کے اصولوں کے عین مطابق ہے۔/

4001768

نظرات بینندگان
captcha