ہندوستان؛ قومی قرآنی مقابلے

IQNA

ہندوستان؛ قومی قرآنی مقابلے

8:05 - October 26, 2021
خبر کا کوڈ: 3510507
تہران(ایکنا) ایرانی ثقافتی مرکز کے تعاون سے ہونے والے مقابلوں میں انڈیا کے گیارہ ریاستوں کے حفاظ اور قرآء شریک تھے۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق هفته وحدت اور میلاد النبی(ص) و میلاد امام جعفر صادق(ع) کی مناسبت سے دھلی میں قرآنی مقابلہ منعقد ہوا۔

 

مقابلوں میں تین ایرانی ججز سعیدیان، معتز آقایی اور اصلی‌نژاد نظارت کررہے تھے جب کہ مقابلوں میں انڈیا کے چالیس قرآء اور حفاظ کرام شریک تھے۔

 

دہلی میں ایرانی ثقافتی سفیر محمدعلی ربانی کا کہنا تھا: قرآن کریم مسلمانوں کے تمام مسالک میں وحدت کا محور ہے اور اس حوالے سے اسکا اثر بیحد اہم ہے۔

 

ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انڈیا کے عالم دین مولانا شمشاد نے قرآن و سیرت النبی کو تمام خوبیوں کا سرچشمہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان دونوں سے تمسک ہی سے ہم کامیاب ہوسکتے ہیں۔

 

پروگرام سے خطاب میں ایرانی ججز قاری استاد سعیدیان نے تلاوت کے فن کے حوالے سے کہا کہ بظاہر اچھی تلاوت کا مطلب تجوید کے قواعد کو جاننا ہے اور باطنی خوبی یہ ہے کہ ہم آیات قرآن میں تدبر و تفکر کریں۔

 

ہندوستان؛ قومی قرآنی مقابلے

 

پروگرام سے ایرانی ججز معتز آقائی نے اعزازی تلاوت کی جس سے سامعین محظوظ ہوئے۔

اس پروگرام کو یوٹیوب سے آن لائن بھی نشر کیا گیا۔/

4007969

نظرات بینندگان
captcha