ویانا مذاکرات اور جوہری ٹیکنالوجی میں تعاون پر ہمسایہ ممالک سے تبادلہ خیال

IQNA

ویانا مذاکرات اور جوہری ٹیکنالوجی میں تعاون پر ہمسایہ ممالک سے تبادلہ خیال

8:10 - January 13, 2022
خبر کا کوڈ: 3511101
ایران ویانا مذاکرات سے علاقائی ممالک کو آگاہ اور پرامن جوہری ٹیکنالوجی کو ان تک منقتل کرنا چاہتا ہے: وزیر خارجہ ایران

سوشل میڈیا زرایع کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان عمان اور قطر کا اپنا دو روزہ دورہ مکمل کر کے بدھ کی صبح تہران واپس پہنچ گئے۔
 
ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے دورہ عمان میں اس ملک کے نائب وزیر اعظم  اور وزیر ‍خارجہ سے اور قطر میں بھی امیر قطر اور اس ملک کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔
 
انھوں نے کہا کہ دوحہ دورے میں مختلف مسائل و موضوعات پر گفتگو ہوئی جن میں اہم ترین موضوع  ایران اور قطر کے تعلقات ہے۔
 
ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نےعمان اور قطر میں ویانا میں جاری ایران اور گروپ چار جمع ایک کے درمیان مذاکرات کے بارے میں کہا کہ ایران علاقے کے اپنے دوست ملکوں کو ویانا مذاکرات کی صورتحال سے باخبر کر رہا ہے اور پروسی ملکوں کی حیثیت سے ان کو اس بات کا حق حاصل ہے کہ ویانا میں جو کچھ ہو رہا ہے اس سے باخبر ہوں۔
 
انھوں نے کہا کہ آج ایران کا خیال ہے کہ وہ پرامن جوہری ٹیکنالوجی کے شعبے میں جو ترقی کر ہا  ہے، اس کو علاقے کے پڑوسی اور اسلامی ملکوں کو منتقل کرے۔
 
ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اسی طرح قطر میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ سے ہونے والی ملاقات کا ذکر کیا اور کہا کہ اس ملاقات میں ہم نے غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں فلسطینی عوام کی برحق استقامت کی حمایت جاری رہنے کا اعلان کیا ہے۔ 
 
قابل ذکر ہے کہ  فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منگل کی شام  ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے  ملاقات کی۔ اس ملاقات میں وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے مغرب کی حمایت یافتہ طفل کشی کرنے والی غاصب صیہونی حکومت کے سلسلے میں (جو امت مسلمہ کے قلب میں ایک سرطانی پھوڑا بنی ہوئی ہے)، اسلامی جمہوریہ ایران کے اصولی موقف پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ 
 
انھوں نے بیت المقدس،  مسجد الاقصی، غزہ اور غرب اردن کے مختلف علاقوں سمیت تمام مقبوضہ علاقوں میں اس جارح حکومت کے ظالمانہ اقدامات اور فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی۔
 
 ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اسی طرح غاصب صیہونی حکومت کی جارحیتوں کے مقابلے میں فلسطینیوں کے دفاعی اقدامات کی مکمل حمایت کا بھی اعلان کیا۔ 
 
اس ملاقات میں  فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے بھی مسئلہ فلسطین اور غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں فلسطینیوں کی حمایت میں ایران کے موقف اور اقدامات  کو مثالی اور قابل تعریف بتایا۔ انھوں نے کہا کہ غاصب  صیہونی حکومت کے مقابلے میں، اسلامی جمہوریہ ایران کی طرح  تمام اسلامی و عرب ملکوں کو بھی ٹھوس اور متحدہ موقف اختیار کئے جانے کی ضرورت ہے۔
نظرات بینندگان
captcha