عراق میں مدارس قرآنی مقابلوں کا اختتام + تصاویر

IQNA

عراق میں مدارس قرآنی مقابلوں کا اختتام + تصاویر

8:06 - February 25, 2022
خبر کا کوڈ: 3511373
تہران(ایکنا) مدارس کے طلبا کے درمیان حفظ و قرآت مقابلے آستانہ عباسی کے تعاون سے منعقد کیے گیے تھے۔

ایکنا نیوز کے مطابق کفیل ویب سائٹ کی خبر میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ مقابلوں میں عراق کے مختلف شہروں سے اسی طلباء شریک تھے۔

 

اختتتامی تقریب میں آستانہ عباسی کے سنئیر رکن «عباس رشید الموسوی»، سمیت دیگر اعلی مذہبی اور ثقافتی شخصیات شریک تھیں جو «امام خوئی(قدس سره)» لایبریری نجف اشرف میں منعقد کی گیی تھی۔

 

آستانہ عباسی کے نجف اشرف میں نمایندے سید مهند المیالی، کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا: ان مقابلوں میں مختلف مدارس کے طلبا شریک تھے کہاں حفظ و تلاوت کے الگ مقابلے منعقد ہوئے۔

 

انکا کہنا تھا: حفظ و تلاوت میں چالیس طلبا کے درمیان مقابلہ منعقد ہوا جہاں فائنل مرحلے میں

«حسام علاء جبار»، «مصطفى محمد عبد» اور «علی أكبر محمد رسول» میں حسن قرآت میں اول تا سوم جب کہ  حفظ  دس پاروں میں «عليرضا غلام دانش»، «سيّد الجوادين علی حسون»، اور«حسين صفدر مير حسين» اول تا سوم کے حقدار قرار پائے۔

 

مقابلوں کے اختتام پر تقریب میں نمایاں پوزیشن لینے والوں کو قیمتی انعامات اور تحایف دیے گیے۔

 

مقابلوں کی ججز کمیٹی میں «شیخ مضار الصحاف»، احکام تجوید، «شیخ مهدی العامری»، حسن حفظ، «شیخ مهدی قلندر بیاتی»، وقف و ابتدا اور «شیخ قدامه الخضری» صوت  اور «سید مهند المیالی»، لحن میں ججز کے فرائض انجام دیں رہے تھے۔/

 

 

4038509

نظرات بینندگان
captcha