یوکرینی صدر نے مزید بھاری ہتھیاروں کا مطالبہ کردیا

IQNA

یوکرینی صدر نے مزید بھاری ہتھیاروں کا مطالبہ کردیا

10:29 - April 26, 2022
خبر کا کوڈ: 3511747
یوکرین کی تقسیم کی کوشش ہوئی تو مذاکرات ختم کر دیں گے: زیلنسکی
ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی  نے نیوز کانفرنس میں خبردار کیا کہ اگر روس نے جنگ زدہ شہر ماریوپول میں محصور ہمارے لوگوں کو نشانہ بنایا یا نئے مقبوضہ یوکرین کی سرزمین پر مزید الگ ہونے والی جمہوریہ بنانے کے لیے ریفرنڈم کرایا تو کیف، ماسکو کے ساتھ بات چیت چھوڑ دے گا۔
 
 
انہوں نے کہا کہ ان کا خیال تھا کہ روس جوہری ہتھیار استعمال کر سکتا ہے لیکن وہ یہ نہیں ماننا چاہتے کہ ماسکو ایسا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین کے لیے مزید ہتھیار حاصل کرنا بہت ضروری ہے۔
 
 
واضح رہے کہ ان کا بیان ایسے میں سامنے آیا ہے کہ جب آج 24 اپریل 2022 کو کیف میں امریکی عہدیداروں کے ساتھ بات چیت ہونے والی ہے جس میں وہ امریکہ سے بھاری ہتھیار حاصل کرنے کا مطالبہ کر سکتا ہے۔
نظرات بینندگان
captcha