ندوۃ العلما کے استاد مولانا محمود حسن حسنی کا انتقال

IQNA

ندوۃ العلما کے استاد مولانا محمود حسن حسنی کا انتقال

9:45 - August 13, 2022
خبر کا کوڈ: 3512488
تہران، ایکنا نیوز- دارالعلوم ندو ۃ العلما کے سینئر استاد مولانا محمود حسن حسنی ندوی کا انتقال لمبی علالت کے بعد لکھنؤ میں ہوا۔

تہران، ایکنا خبر ایجنسی

لکھنؤ : دارالعلوم ندو ۃ العلما کے سینئر استاد مولانا محمود حسن حسنی ندوی کا انتقال لمبی علالت کے بعد لکھنؤ میں ہوگیا، موصوف گزشتہ کئی ماہ سے علیل تھے، زرایع کے مطابق انہیں کڈنی کے عوارض کے مسائل کے شکار تھا۔وہ درس و تدریس کے علاوہ تصنیف و تالیف سے بھی وابستہ تھے۔ اس کے علاوہ انہیں شعرگوئی پر بھی قدرت تھی۔ وہ مولاناسید ابوالحسن علی ندوی کے خانوادے سے تعلق رکھتے تھے۔ مولانا محمود حسن حسنی ندوی لکھنؤ میں 28 جمادی الاولی1391ھ مطابق 22جولائی 1971کو پیدا ہوئے۔انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم ندوۃ العلماء کے ایک مکتب میں حاصل کی، جب کہ ابتدائی عربی درجات کی تعلیم مدرسہ ضیاء العلوم، رائے بریلی میں حاصل کرنے کے بعد ثانویہ اور عا لمیت کی تکمیل دار العلوم، ندوۃ العلماء سے کی۔

 

نظرات بینندگان
captcha