ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق چھتیسویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جہاں تقریب کے اختتام پر عراق کے اہل سنت عالم دین شیخ خالد الملا کی امامت میں نماز وحدت ادا کی گیی۔
عالمی تقریب مذاہب اسلامی کونسل کے جنرل سیکریٹری حجتالاسلام والمسلمین شهریاری کے مطابق اس سال وحدت کانفرنس «اتحاد اسلامی، امن و محبت اور تفرقے سے دوری، عملی راہیں» کے عنوان سے منعقد کی گئی ہے جس میں عالم اسلام کے مختلف ممالک سے ۱۰۰ مذہبی شخصیات جنمیں علما، مفتی، دانشور اور دیگر اعلی حکام شامل ہیں کانفرنس میں شریک ہیں۔
دنیا کےساٹھ ممالک سے ۲۰۰ مقررین خطاب کریں گے جنمیں سو مقررین کے خطاب آن لاین ہوں گے۔
گذشتہ روز شام کے وقت وحدت اسلامی کانفرنس کے شرکاء نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی(ره) کے مزار پر حاضری دی اور آج رہبر معظم سے انکی ملاقات متوقع ہے۔
4091384