ایکنا- الیوم السابع نیوز کے مطابق شارجہ کتاب میلے میں سونے کے پانی سے خطاطی شدہ نایاب نسخے سب کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔
مذکورہ قرآنی نسخہ قدیم ترین نایاب نسخوں میں شمار ہوتا ہے جو تیرہویں صدی سے متعلق ہے، مذکورہ نسخہ آسڑیا کے اسٹال میں موجود ہے جس پر بعض اسلامی خطاط نے فن کاری کی ہے۔
«آدیوا» نامی اسٹال جہاں یہ نسخہ موجود ہے اس کے ڈائریکٹر ڈی پل اسٹروزل کا کہنا تھا: یہ ایک عراقی شاہکار نسخہ ہے جس کے صفحوں پرسونے کے پانی سے کام کیا گیا ہے اور اس کے صرف دس نسخے موجود ہیں اور ایک نسخے کی قیمت پانچ لاکھ درہم ہے۔
انکا کہنا تھا: «آدیوا» اسٹال میں اس نسخے کے علاوہ بعض دیگر تاریخی نسخے موجود ہیں جب کے تاریخی سمندری نقشے، افریقی نقشے اور عثمانی ایمپائر کے نقشے اور آثار قدیمہ موجود ہیں جنکو دیکھنے والوں کے پیش رکھا گیا ہے۔/
4097899